مظفرآباد(پی آئی ڈی)ترجمان آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی پریس میں کہا گیا ہے کہ ہر ممبر کشمیر کونسل کے لئے ضروری ہے کہ وہ ہر سال 30جون سے پہلے کے اپنے اور اپنی زیر کفالت بیوی بچوں کے اثاثہ جات کی تفصیل اسی سال 31دسمبر سے قبل بمطابق نمونہ اپنے سٹام پیپر پر مرتب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں لیکن بذیل ممبران کشمیر کونسل نے ابھی تک اپنے اثاثہ جات برائے مالی سال 2021-22کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع نہ کروائی ہے۔معزز ممبران کشمیر کونسل جنہوں نے ابھی تک اپنے اثاثہ جات کی تفصیل جمع نہ کروائی ہے۔
شجاع خورشید راٹھور، محمد حنیف اور سردار سیاب خالد۔ آزا دجموں وکشمیر الیکشنز ایکٹ 2020کی دفعہ 78کی ذیلی دفعہ 4کی منشا کے مطابق ہر ممبر قانون ساز اسمبلی پر لازم ہے کہ وہ ہر سال 30جون سے پہلے کے اپنے اور اپنی زیر کفالت بیوی بچوں کے اثاثہ جات کی تفصیل اسی سال 31دسمبر سے قبل بمطابق نمونہ سٹام پیپر پر مرتب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں لیکن بذیل معزز ممبران قانون ساز اسمبلی نے ابھی تک اپنے اثاثہ جات برائے مالی سال 2021-22کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع نہ کروائی ہے۔ حلقہ میر پور۔1 اظہر صادق، میرپور۔2 چوہدری قاسم مجید، بھمبر۔ 1وقار احمد نو ر، بھمبر۔3انوارالحق، کوٹلی۔ 1ظفراقبال ملک، کوٹلی۔ 4چوہدری محمد اخلاق، کوٹلی۔ 6نثار انصر ابدالی، باغ۔ 1سردار عتیق احمد خان، باغ۔ 2سردار تنویر الیاس خان، باغ۔ 3سردار میر اکبر خان، پونچھ و سدھنوتی۔ 1سردار عبدالقیوم خان نیازی، پونچھ سدھنوتی۔4سردار حسن ابراہیم خان، پونچھ و سدھنوتی۔5محترمہ شاہدہ صغیر، پونچھ و سدھنوتی۔ 6سردار محمد حسین خان، نیلم۔ 1شاہ غلام قادر،نیلم۔2میاں عبدالوحید، مظفرآباد۔ 1سردار محمد جاوید، مظفرآباد۔2سید بازل علی نقوی، مظفرآباد۔ 3خواجہ فاروق احمد، مظفرآباد۔ 6راجہ فاروق حیدر خان، جموں۔ 3حافظ حامد رضا،جموں۔ 4محمد اکمل سرگالہ، جموں۔ 6راجہ محمد صدیق، ویلی۔ 1عامر عبدالغفار لون، ویلی۔ 2غلام محی الدین دیوان، ویلی۔3محمد عاصم شریف، ویلی۔6عبدالماجد خان۔ معز ز ممبران قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر (برائے مخصوص نشست ہا) محمد مظہر سعیدعلماء مشائخ ، محترمہ کوثر تقدیس گیلانی مخصوص نشست برائے خواتین اور محترمہ نثاراں عباسی مخصوص نشست برائے خواتین شامل ہیں۔ معزز ممبران کے نام بتقا ضائے قانون دفعہ 78ذیلی دفعہ (5) آزاد جموں وکشمیر الیکشنز ایکٹ 2020ء کے تحت شائع کئے جارہے ہیں۔ مورخہ 15جنوری 2023تک ان ممبران کی طرف سے اثاثہ جات کی تفصیل داخل نہ ہونے کی صورت میں بمطابق دفعہ 78ذیلی دفعہ (6) آزاد جموں وکشمیر الیکشنز ایکٹ 2020کے تحت ان معزز ممبران کی رکنیت معطل ہو سکتی ہے جو کہ اثاثہ جات داخل کروانے تک معطل رہے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں