کراچی (پی آئی ڈی)چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کے اعزاز میں دورہ کراچی کے موقع پر سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان یاسین آزاد ایڈووکیٹ کی جانب سے مقامی ہوٹل میں اعشائیہ کا اہتمام، اعشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا کہ کراچی میں جو پیار ملا ناقابل فراموش ہے،
عدلیہ اور بار کا گہرا تعلق ہے میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہوں کہ آپ نے مجھے عزت بخشی، انھوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا لازمی جز ہے، 75 سالوں سے کشمیری تکمیل پاکستان کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر رہیہیں،بھارت آئے روز انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرتا آیا ہے اس کیباوجود عالمی ادارے خاموش ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے،چیف جسٹس آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان چائینہ اقتصادی راہداری میں کشمیر گٹ وے ہے، جس سے پورے پاکستان میں خوشحالی آئے گی، اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے میگا پراجیکٹس جن میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ،کوہالہ و منگلا ڈیم و دیگر شامل ہیں جن کی بدولت پاکستان روشن ہے، میرپور منگلا ڈیم کی تعمیر میں کشمیریوں نے اپنے آباؤ اجداد کی قبروں پر ڈیم کی تعمیر سے پاکستان کو روشن کیا۔تقریب سے سابق صدر سپریم کورٹ بار پاکستان یاسین آزاد ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے کراچی کے مختصر دورے کے دوران اعشائیہ میں شرکت کی،
اعشائیہ کی تقریب میں کراچی کے علاؤہ اسلام آباد، لاڑکانہ، سکھر اور حیدرآباد سے بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران و ممبرانِ نے شرکت کی، تقریب میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم، سابق صدر سپریم کورٹ بار پاکستان وممبر پاکستان بار کونسل سید قلب حسن شاہ،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ قاضی محمد بشیر،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ محمد رفیق راجوری،صدر سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سلیم منگریو ایڈووکیٹ،سابق صدر سندھ ہائی کورٹ بار خالد جاوید ایڈوکیٹ،سالم سلام انصاری ایڈووکیٹ،منیر اے ملک ایڈووکیٹ ممبر سندھ بار کونسل، سردار عزیز نائب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان، فرید ڈایو ایڈووکیٹ سپریم کورٹ و پرنسپل ایس ایم لاء کالج، ندیم قریشی کسٹم جج، وقار عباسی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری کراچی بار، سیکرٹری سندھ ہائی کورٹ بار عامر نواز ورائچ ایڈووکیٹ، عصمت مہدی ایڈووکیٹ، سابق صدر سپریم کورٹ بار پاکستان صلاح الدین گنڈا پور ایڈووکیٹ، سید ذوالفقار حیدر شاہ ایڈووکیٹ ایگزیکٹو ممبر سپریم کورٹ بار پاکستان و دیگر نے شرکت کی، تقریب کے اختتام پر معززین شرکاء نے تقریب کے مہمان خصوصی چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کو سندھی اجرک پہنائی۔دریں اثنا صدر سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سلیم منگوریو نے چیف جسٹس آزاد کشمیر کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کرنے اور شرکت کی دعوت دی،لیکن مختصر دورہ اور وقت کی قلت کے باعث شرکت ممکن نہ ہو سکی تاہم چیف جسٹس آزاد کشمیر نے یقین دہانی کروائی کہ بہت جلد دوبارہ کراچی دورہ کے دوران سندھ ہائی کورٹ بار کا وزٹ کروں گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں