بلدیاتی انتخاب میں منتخب ہونے والے اراکین اور کونسلرز کی حلف برداری 10 جنوری کو ہو گی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) بلدیاتی انتخابات 2022میں منتخب ہونے والے اراکین /کونسلرزکی تقریب حلف برداری10جنوری 2023کو ہوگی۔ آزادجموں وکشمیر کے بلدیاتی انتخابات 2022کے انعقاد کے بعد منتخب ہونے والے اراکین لوکل کونسلز کی حلف برداری کے لیے آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے تحصیل کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنر صاحبان کو یونین کونسلز اور ٹاؤن کمیٹی /میونسپل کمیٹی کے منتخب اراکین سے حلف لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر /کلکٹر ضلع صاحبان کو نامزد کردیا ہے۔

اراکین لوکل کونسلز کی حلف برداری 10جنوری 2023کو متعلقہ تحصیل و ضلعی صدر مقام پر ہو گی جبکہ وقت اور جگہ کا تعین نامزد آفیسر ز خود کریں گے۔ آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں تمام نو منتخب اراکین یونین کونسلز /ضلع کونسلز /ٹاؤن کمیٹیز /میونسپل کمیٹیز /میونسپل کارپوریشنز کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی تحصیل و ضلعی صدر مقام کے نامزد آفیسرز سے رابطہ کرتے ہوئے ان کی طرف سے مقررہ وقت و مقام پر حلف برداری کے لیے حاضر ہوں تاکہ بروقت حلف برداری کا اہتمام کیا جا سکے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close