آزاد کشمیر، محکمہ سیاحت نے موسم سرما میں سیاحوں کیلئے ہدایات جاری کر دیں

مظفرآباد ( پی آئی ڈی) محکمہ سیاحت کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر اختیار کرنے سے قبل Planned Destination کیلئے محکمہ موسمیات (PMD) سے موسم سے متعلق اپ ڈیٹ کا ملاحظہ کریں اس کے علاوہ SDMAآزاد کشمیر کے Web Portal ٹور ازم پولیس پولیس کی ویب سائیٹ اور محکمہ سیاحت آزادکشمیر کی آفیشل ویب سائیٹ www.ajktourism.gov.pk

یا ٹوریسٹ ہیلپ لائن1422 سے معلومات حاصل کریں۔ برفباری میں پھسلن اور کہر پڑھنے کی بناء پر سیاح حضرات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ برفانی علاقوں میں کسی بھی ناخوشگوار حادثہ سے بچنے کے لیے 4×4جیپیں اور آہنی چین کا استعمال کریں۔ گاڑی کی فٹنس کو یقینی بنانے و تفصیلی معائینہ کے بعد برفانی علاقوں میں محتاط ڈرائیونگ کریں۔ کسی بھی برفانی علاقے کا سفر اختیار کرنے قبل سیاحتی ریزارت پر ایڈوانس میں اپنی رہائش کیلئے بکنگ کروائیں۔ برفانی علاقوں کے سفر کے دوران سیاح اپنے ساتھ معقول تعداد میں گرم کپڑے و ڈرائی فروٹ، سنیک وغیر ہ کم ازکم 24گھنٹے کی ضرورت کے مطابق اہتما م کرتے ہوئے ساتھ رکھیں۔ فرسٹ ایڈ کے طور پر ضروری ادویات و فسٹ ایڈ بکس کو ہمراہ ساتھ رکھیں۔دوران سفر خصوصاًنیلم ویلی میں آتے ہوئے SCOM کا سم کارڈ خرید لیں۔ اس حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سیاحت و آثار قدیمہ محترمہ تہذیب النسا نے کہا ہے کہ محکمہ سیاحت آزادکشمیر آنے والے سیاحوں کی معاونت کیلئے ہمہ وقت روبہ عمل ہے اور خداناخواستہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں سیاحوں کی فوری مدد کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر آنے والے سیاح احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھیں اور موسم کی اپ ڈیٹ اور راستوں کی صورتحال کا جائزہ لیکر سفر اختیار کریں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close