پاک فوج کے شہداء کی برسی آزاد کشمیر میں سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ملک و قوم کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداء کی برسیوں کو آزادکشمیر میں سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی عسکری تاریخ کا پہلا نشان حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن سرور شہید کا 27 جولائی کو یوم شہادت آزادکشمیر میں سرکاری سطح پر منانے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

27 جولائی 1948ء کو کیپٹن محمد سرور نے آزاد کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں دشمن کی اہم فوجی پوزیشن پر قبضہ کرتے ہوئے اپنے خون سے سرزمین وطن کی آبیاری کرتے ہوئے ازلی دشمن بھارت کی فوج پر اپنی شجاعت و بہادری کی دھاک بٹھائی تھی۔ موجودہ وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں کشمیر نے کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کی برسی کے دن کو سرکاری سطح پر منانے کی منظوری دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کی خاطر جانوں کی قربانی پیش کرنے والے ہر افسر اور جوان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ کیپٹن محمد سرور شہید کی برسی کی تقریبات کو آزادکشمیر میں سرکاری سطح پر منانے کیئلے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close