اسلام آباد (پی آئی ڈی ) آزاد جموں کشمیر حکومت نے تعلیمی اداروں میں تشدد پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے احکامات کی روشنی میں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وسیع تر عوامی مفاد میں مدرسوں اور تمام تعلیمی اداروں میں تشدد پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ،
تمام تعلیمی اداروں اور مدرسوں میں CCTV کیمرے انسٹال کیے جائیں،تمام تعلیمی اداروں، ہسپتالوں،مدارس اور دیگر پبلک دفاتر میں معیاری واش رومز کی سہولت مہیا کی جائے اور ان میں معیاری amenities فراہم کی جائیں،جملہ تعلیمی اداروں، مدارس، ہسپتالوں اور پبلک دفاتر کے واٹر سٹوریج ٹینکس کی موثر صفائی و نگہداشت کا خصوصی اہتمام کیا جائے۔ ہر سال واٹر سٹوریج ٹینکس کی specialized چیکنگ اور مانیٹرنگ کا میکانزم اختیار کیا جائے۔دریں اثناء وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر بھی پابندی ہو گی جس کی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں