مظفرآباد(پی آئی ڈی) 5جنوری کو ریاست جموں وکشمیر کے عوام ’یوم حق خودارادیت‘ کے طور پر منائیں گے۔ 5جنوری1949کو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے ہندوستان و پاکستان (UNCIP) نے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے حق خودارادیت کی قراردادمنظور کی تھی جس میں کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دیا گیا تھا جس سے کشمیری ابھی تک محروم ہیں۔
اس سلسلہ میں حکومت آزادکشمیر اقوام متحدہ اور عالمی برداری کی توجہ مبذول کروانے کیلئے5جنوری کو کشمیری عوام یوم حق خودارادیت کے طور پر منائے گی۔ یوم حق خودارادیت کے موقع پر کشمیر پالیسی اینڈ ریسر چ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام جموں وکشمیر ہاؤس اسلام آباد میں سیمینارمنعقد ہو گاجس کے مہمان خصوصی صدرریاست آزادجموں وکشمیر ہوں گے جبکہ سیمینار میں ریسرچ سکالرز، محققین، دانشور ار یونیورسٹیز کے فیکلٹی ممبران شریک ہوں گے۔ ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں