اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین جموں کشمیر سالویشن موومنٹ سینئر حریت راہنما الطاف احمد بٹ نے آزاد کشمیر مقبوضہ جموں وکشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 5 جنوری کو پورے جوش وجذبے سے یوم حق خود ارادیت منا کر اقوام عالم اور اقوام متحدہ کے سوے ہوے ضمیر کو جنجھوڑیں۔
5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ نے اپنی قرارداد میں کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا تھا جو ابھی تک التوا کا شکار ہے اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروا کر اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرے کشمیریوں کو حق خودارادیت اور حق آزادی دیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ناممکن ہے کشمیری عوام کی جدو جہد آزادی اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے عین مطابق ہے بھارت نے بزور طاقت کشمیر پر قبضہ کرکے دنیاکابدترین دہشت گرد ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے دنیا کو امن اور جمہوری ملک ہونے کا درس دینے والا بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں بدترین دہشت گردی کا مرتکب ہورہاہے قابض بھارتی فوج کے ہاتھ لاکھوں کشمیریوں کے خون سے رنگین ہیں کشمیری حق خودارادیت کے حصول تک تحریک آزادی کو ہر حال میں جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5جنودی یوم حق خودارادیت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیاہے انہوں نے کہا کہ بھارت کا کشمیر پر قبضہ غاصبانہ و جابرانہ ہے جسے کشمیری قوم نے ایک لمحہ کے لیے بھی قبول نہیں کیا ہے کشمیریوں نے بھارت کےغاصبانہ قبضے کےخلاف ازادی کی تحریک شروع کی ازادی کی تحریک میں لاکھوں کشمیریوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیےلاکھوں ہجرت پر مجبور ہوئے ہزاروں زخمی و معذور ہیں۔
یہ ساری قربانیاں کشمیری ملت نےحق آزادی کے لیے دی ہیں کشمیریوں کے حق آزادی کوبھارت نے بزور طاقت سلب کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض فوج مقبوضہ جموں وکشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کو بری طرح پامال کررہی ہے اے روز معصوم کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے تلاشیوں کے نام پر چادر و چار دیواری کا تقدس بری طرح پامال کیا جارہا ہے اقوام عالم کو چاہیے کہ وہ اپنے دوہرے معیارات کو ترک کرکے کشمیریوں کے حق آزادی کو تسلیم کرے انہوں نے کہا کہ آج کے دن کشمیری ملت اس عہد کی تجد ید کرتی ہےکہ حق خود ارادیت کےحصول تک آزادی کی تحریک جاری رہے گی بھارت کو کشمیر سے نکلنا ہوگا انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خوداریت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں