یکم جنوری کو وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا لائیو ویڈیو خطاب، مقبوضہ کشمیر کی جدودجہد کرنے اور ہر فورم پر آواز اٹھانے کا عزم کا اظہار

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے نئے سال کا آغاز عوام کے سامنے لائیو ویڈیو خطاب کر کے درود ابراہیمی سے کیا۔ مقبوضہ جموں کشمیر کی آزادی کیلئے اپنے پورے خلوص سے جدوجہد کرنے اور ہر فورم پر آواز اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے خطاب کے دوران تمام ناظرین اور سامعین کو بھی اپنے ساتھ درود ابراہیمی پڑھنے کا کہا۔

اپنی گفتگو میں وزیراعظم نے اسلامی سال کے پہلے دن”یکم محرم الحرام“ کے پیش منظر پر روشنی ڈالی اور انگریزی سال کے پہلے دن ”یکم جنوری“ کے پس منظر پر بھی روشنی ڈالی۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے 24 کروڑ پاکستانی قوم، ریاست آزادجموں وکشمیر کے عوام اور بیر ون ملک مقیم کشمیری پاکستانیوں کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ ریاست پاکستان اور آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کے حوالہ سے اب تک کے حکومتی اقدامات پر نظر ڈالی۔وزیراعظم نے اپنی حکومت کی تمام ترکامیابیوں کو اللہ تعالیٰ کے فضل اورعوام کے اعتماد کا نتیجہ قرار دیا۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی طرف سے نئے سال کو غیر روایتی انداز میں خوش آمدید کہنے کی عوامی حلقوں میں بھرپور پذیرائی۔ ہزاروں افراد نے وزیراعظم کے خطاب کو براہ راست دیکھا اور سنا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close