صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے ممبر آزاد کشمیر کونسل یونس میر کی ملاقات

اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ممبر آزاد جموں وکشمیر کونسل یونس میر کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات۔اس موقع پر ملاقات میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ممبران آزادجموں وکشمیر کونسل کو سسٹم میں لایا جائے تا کہ وہ عوامی فلاح وبہبود اور ریاست کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کر سکیں۔

اس موقع پر ملاقات میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورممبر آزاد جموں وکشمیر کونسل یونس میر کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close