وزیراعظم آزاد کشمیر نے سینئر پولیس آفیسر سردار ظہیر احمد کو ڈی آئی جی پونچھ ریجن تعینات کرنے کے منظوری دے دی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ریاست کے سینئر پولیس آفیسر سردار ظہیر احمد کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس پونچھ ریجن تعینات کرنے کے منظوری دے دی۔ سردار ظہیر احمد خان نے سیکیورٹی اینڈ رزک مینجمنٹ میں یوکے سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

آزادکشمیر میں بطور ڈی آئی جی پہلے بھی خدمات دے چکے ہیں جبکہ نیشنل پولیس بیورو میں چار سال تک خدمات دینے سمیت مختلف اوقات میں فیڈرل انوسٹٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) میں چھ سال سے زائد مدت تک اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ سردار ظہیر احمد خان یونائیٹڈ نیشن کے پیس مشن میں ایک سال تک ایسٹ تیمور میں بھی رہے ہیں۔ اب وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ڈی آئی جی سردار ظہیر احمد خان کو پونچھ ریجن کا ڈی آئی جی تعینات کر دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close