پیر چناسی، طوفانی بارش، برف میں پھنسے 200 سے زائد سیاحوں کو ریسکیو کرنے پر سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذمہ داران کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کی شاباش

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے پیرچناسی کے سیاحتی مقام پر طوفانی بارش اور برف میں پھنسے 200 سے زائد سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کرنے پر سٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے وزیر چوہدری اکبر ابراہیم، ایس ڈی ایم اے کے افسران سمیت تمام عملے، ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے پیر چناسی کے ریسیکیو آپریشن کے دوران سٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے کام کی تعریف کرتے ہوئے محکمے کو ہدایت کی کہ بارشوں اور برفباری کے دوران عوام کو ہر مشکل سے بچانے کیلئے اسی فرض شناسی کے ساتھ اپنی توانیاں صرف کرنے کیلئے تیار رہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے سیاحوں اور شہریوں کے نام بھیجے گئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شدید موسمی صورتحال میں سفر کے دوران احتیاط کریں، غیر ضروری سفر سے پرہیز کرتے ہوئے ایس ڈی ایم اے اور انتظامی اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔ ریاست کی تمام مشینری عوام کو سہولت دینے کیلئے ہے اس لیے تمام محکمہ جات کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مقابلہ کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close