مظفرآباد (پی آئی ڈی) ترجمان آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر ممبر قانون ساز اسمبلی و فوکل پرسن کوہالہ ہائیڈور پاور پراجیکٹ پروفیسر تقدیس گیلانی سے ڈپٹی منیجر کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ مصطفی عمر اور پبلک ریلیشنز منیجر نواز اعوان کی ملاقات۔ ملاقات میں کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے حوالہ سے مختلف امور زیر بحث آئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فوکل پرسن حکومت آزادکشمیر برائے کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی خصوصی ہدایت کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کے آغاز کے حوالہ سے تمام معاملات یکسو کرلیے گئے ہیں، جلد اس اہم۔نوعیت کے منصوبے پر کام کا آغاز ہو گا۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی کاوشوں اور ذاتی دلچسپی کی وجہ سے یہ منصوبہ سرد خانے سے نکلا۔ فوکل پرسن کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ جلد وزیراعظم آزادکشمیر اور چائنیز سفارتکاروں کے مابین اس اہم نوعیت کے منصوبے کے حوالے سے ملاقات ہوگی اور وزیراعظم کو اس سلسلسلہ میں مفصل بریفنگ دی جائیگی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی منیجر کوہالہ ہائیڈور پاور پراجیکٹ مصطفی عمر اور پی آر منیجر نواز اعوان نے کہا کہ پراجیکٹ انتظامیہ منصوبے پر کام کے آغاز کے حوالہ سے اپنی بھرپور کاوشیں جاری رکھے ہوئے کوہالہ پراجیکٹ کے متاثرین کو پہلے مرحلے معاوضوں کی ادائیگی ہو چکی یے، متاثرین میں 25 انٹرنیشنل سکالر شپس بھی دی گئی ہیں جن کو مزید بڑھایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ماحول دوست منصوبے بھئ لگائے جارہے ہیں تاکہ لوگوں کو زیادہ زیادہ سے سہولیات بھی میسر آئیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ فوکل پرسن کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پروفیسر تقدیس گیلانی اس منصوبے کے متعلق معاملات بارے پل کا کردار ادا کریں گی۔ اس حوالہ چاینئز سفارت خانہ بھی اپنا موثر کردار ادا کریگا تاکہ معاملات سپید اپ ہوں۔ وفد نے اس موقع پر فوکل پرسن کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پروفیسر تقدیس گیلانی کو دیگر ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے دورہ کی بھی دعوت دی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں