اسلام آباد (پی آئی ڈی ) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نےبھارتی جیل میں قید حریت رہنما عبدالصمد انقلابی کی والدہ محترمہ جن کا آج سرینگر میں انتقال ہو گیا کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ نام نہاد جمہوریت کا دعویدار بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں مصروف ہے جبکہ عالمی انسانی حقوق کی تنظمیں بھارتی جارحیت پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عبدالصمد انقلابی کی والدہ محترمہ اپنے بیٹے کی رہائی کے انتظار میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں دکھ کی اس گھڑی میں ہم اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے عبدالصمد انقلابی کے عزم و ہمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کے درجات سربلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں