مظفر آباد، وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا دورہ، خواتین کو بلاسود قرضے دیں گے تاکہ وہ اپنی سطح پر کاروبار شروع کر سکیں، وزیر اعظم کا اعلان

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کا دارالحکومت مظفرآباد کے علاقے پلیٹ میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا دورہ۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ووکیشنل ٹریننگ سنٹٹر میں مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سینٹر میں مقامی خواتین کی جانب سے شال باٖفی، گبہ سازی اور سلائی کے کام کا بھی معائنہ کیا۔

اس موقع پر وزیر ٹیوٹا و ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن دیوان علی خان چغتائی، وزیر صنعت و تجارت چوہدری محمد مقبول گجر، وزیر ہائرایجوکیشن ظفراقبال ملک، وزیر ایس ڈی ایم اے اکبر ابراہیم اور معاون خصوصی وزیراعظم برائے خواتین لائبہ کوثر بھی انکے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کو اس موقع پر ووکیشنل ٹریننگ سنٹٹر میں خواتین کو دی جانی والی ٹریننگ اور درپیش مسائل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی جانب سے گزشتہ دنوں ووکیشنل ٹریننگ سنٹٹر سینٹر پلیٹ کیلئے 100 سلائی مشینیں بھی دی گئی تھیں۔ اس حوالہ سے بھی وزیراعظم آزادکشمیر کو بریف کیا گیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ووکیشنل ٹریننگ سنٹٹرکی انتظامیہ کو کارکردگی مزید بہتر سے بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ آزادکشمیر کی خواتین کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے اور خطہ سے بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے ہنر مندی کی تربیت پر خصوصی فوکس کیا گیا ہے۔ ہماری حکومت خواتین کو بااختیار اور باوقار بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے، اس سلسلہ میں کامیاب خواتین پروگرام سمیت مختلف شعبوں میں خواتین کی ترقی کو فوکس کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنی تعلیم کے فروغ سے نہ صرف خواتین کی آمدنی میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہماری مائیں بیٹیاں معاشی طور پر خود کفیل ہوں، خواتین کو بلاسود قرضے دیں گے تاکہ وہ اپنی سطح پر کاروبار شروع کر سکیں۔مقامی سطح پر تیار کی گئی اشیاء کی عالمی سطح پر مارکیٹنگ کریں گے۔ آزاد کشمیر ہماری مائیں بیٹیاں کام کے کے لیے آگے آئیں ہم انہے قرضہ دیں گے وویمن امپاورمنٹ کے لیے کام کر رہے ہیں۔ پہلے سے رجسٹرڈ ٹرینگ بچیوں کو تین ہزار اور نئی آنے والی ٹرینگ بچیوں کو دس ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں