ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کو پورے آزاد کشمیر میں پھیلائیں گے، مظفر آباد میں کامیاب خواتین پروگرام کی افتتاحی تقریب سے سردار تنویر الیاس کا خطاب

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کررہے ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے قیام سے خواتین کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے،خواتین معاشرے کا اہم جز ہیں ہماری آبادی کا پچاس فیصد حصہ خواتین پر مشتمل ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ ہماری مائیں بیٹیاں معاشی طور پر خود کفیل ہوں ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کو پورے آزاد کشمیر میں لے کر جائیں گے۔

پروڈکٹشن سینٹرز سمال انڈسٹری میں صرف خواتین کام کریں گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے کامیاب خواتین پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا خواتین کام کے لیے آگے آئیں ہم انہیں بلاسود قرضہ فراہم کریں گے۔ہماری حکومت وویمن امپاورمنٹ کے لیے کام کر رہی ہے۔ ہماری خواتین ہنر مند ہیں آزادکشمیر اور کشمیر ی مصنوعات اگر مارکیٹ میں آئیں گی تو اس سے ہمارے کلچر سے دنیا آشنا ہو گی۔ ہنر مند خواتین کا تیار کردہ سامان ساری دنیا میں جائے گاجس سے ہماری لوکل پروڈکٹس کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ تربیتی پروڈکشن سنٹر اور ٹیوٹا کے زیر انتظام ادارہ جات میں زیر تربیت خواتین اور بچیوں کو جو پہلے سے رجسٹرڈ ہیں 3000 ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا جبکہ سینٹرمیں نئی آنے والی ٹریننگ بچیوں کو دس ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیں گے۔ ہم اپنی تیار کردہ پروڈکشن کا 35 فیصد حصہ ہنر مند خواتین کو کیش کی صورت میں دیں گے جبکہ 15 فیصد آپ کے بچوں کی تعلیم پر خرچ کریں گے۔جبکہ 20 فیصد تربیتی و پروڈکشن سینٹر میں نئی آنے والی خواتین پر خرچ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خواتین زندگی کے ہر میدان میں آگے جا سکتی ہیں تمام ٹیوٹا ٹریننگ سینٹرز کی انچارچ خواتین ہوں گی۔بعدازاں وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وآزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ایم ڈی اے پلازہ میں قائم فلاحی ادارے جمال فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے سینٹر میں موجود لاوارث اور یتیم بچوں سے ملاقات کی اور ان سے گھل مل گئے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے جمال سینٹر میں حال ہی میں لائے گئے لاوارث معصوم بچے کا نام عبداللہ رکھا اور اسے پیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر نے سینٹر میں موجود 150 بچوں کی کفالت کے لیے اپنی طرف سے 15 لاکھ مالی امداد کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم نے انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کو ہدایت کی کہ بچوں کی معیاری تعلیم و تربیت اور کھانے پینے کے نظام میں بہتری بچوں کی نگرانی اور سینٹرکے مسائل کے حل کیلئے تمام تر اقدمات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے جمال فاونڈیشن کے چیئرمین کو انکی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض احمد گجر، وزیر حکومت چوہدری مقبول گجر، سیکرٹری ٹیوٹا محمد یونس میر، معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم لائبہ کوثراورکوآرڈینیٹر ہمراہ وزیراعظم طارق قریشی بھی موجود تھے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں