مظفر آباد، خورشید الحسن خورشید سٹیڈیم فلڈ لائٹس کی تنصیب و تزئین و آرائش کی افتتاحی تقریب، نوجوانوں کو روزگار، صحت اور تعلیم کی سہولت فراہم کرنا ہماری حکومت کی ترجیح ہے، وزیر اعظم سردار تنویر الیاس

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے نوجوان میری قوت ہیں، نوجوانوں کو زندگی کے ہر شعبہ میں آگے لائیں گے۔ آزادکشمیر میں 32 سال بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں ریاست بھر کے شہریوں نے جس ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے وہ میرے لیے قابل فخر ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اٹل موقف کے ساتھ کھڑا رہا، پرامن انتخابات کے انعقاد میں ریاست کے لوگوں نے ثابت کیا کہ ہم پرامن ہیں۔

بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوں گے۔بلدیاتی الیکشن سیاسی قیادت کی نرسری ہے جہاں سے نئی قیادت سامنے آتی ہے،ہم نے نامساعد حالات کے باوجود آزاد کشمیر بھر میں 31 سال کے بعد پرامن بلدیاتی الیکشن کروائے۔ بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے سپورٹس کے شعبہ پر توجہ نہ دی جس کی وجہ سے آزاد کشمیر اندر اچھے گراؤنڈ نہ بن سکے۔ہماری حکومت پورے آزادکشمیر میں نوجوانوں کو سپورٹس کی سرگرمیوں کے لیے اچھے گراؤنڈ اور بنیادی سہولیات فراہم کریں گے تاکہ یہاں کے باصلاحیت نوجوان کھیلوں کے میدان میں بھی آزادکشمیر کا نام روشن کر یں۔صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہے۔ کھلاڑی کے حوصلہ افزائی کے لیے سالانہ ڈھائی کروڑ روپے انعامی رقم دیں گئے۔ خورشید الحسن خورشید سٹیڈیم کو آزادکشمیر سپورٹس بورڈ کی نگرانی میں دیں گے۔ ان خیالات کا وزیر اعظم آزادکشمیرسردارتنویرالیاس خان نے خورشید الحسن خورشید سٹیڈیم مظفرآباد میں فلڈ لائٹس کی تنصیب و تزئین و آرائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خورشید الحسن خورشید سٹیڈیم مظفرآباد کے ایچ خورشید کے نام کے ساتھ منسوب ہے اس کی تعمیر کا باقی کام جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو کھیل کے مواقع فراہم آسکیں،بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے کھیل کی سرگرمیوں اور گروانڈ کی تعمیر کے حوالے سے کام نہیں کیے جس پر ہماری حکومت کام کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح نوجوانوں کو روزگار،صحت اور تعلیم کی سہولت فراہم کرنا ہے جس معاشرے میں گروانڈ آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں ایک صحت مند جسم کے اندر صحت مند دماغ ہوتا ہے جب ہمارا نوجوان صحت مند اور جسمانی طور پر مضبوط ہو گا تب ہمارا معاشرہ بہترین سوچ سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے گا،انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گروانڈ کے باقی کام کو فلفور مکمل کیا جائے گروانڈ میں گراس اورلیول کیا جائے۔ عمران خان کے ویژن اور منشور کے مطابق آزاد کشمیر کو فری کرپشن سٹیٹ بنائیں گے۔ آپ کے تمام تر حکومتی وسائل کو آپ کی فلاح وبہبود کیلئے خرچ کیا جائے گا۔

نوجوانوں کو موبائل فون کے استعمال کے بجائے اپنی توجہ تعلیم، کھیل اور تفریح میں صرف کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر مشکل حالات کے باوجود تعمیر وترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔عوام کو ان کی بنیادی سہولیات صحت، تعلیم اورروزگار کی فراہمی کے لیے تمام تراقدامات کیے جارہے ہیں۔افتتاحی تقریب کے موقع پر ایک نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں جیتنے والی ٹیم کیلئے 10لاکھ اور رنر اپ کیلئے 6لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر و وزیر لوکل گورنمنٹ و یہی ترقی خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ مظفرآباد میں کھیل کے فروغ کے لیے گروانڈ بنا رہے ہیں خورشید الحسن سٹیڈیم کی تزائین و آرائش کا کام ریکارڈ مدت کے اندر مکمل کیا گیا جس پر 1 کروڑ 8 لاکھ روپے لاگت آئی۔ انہوں نے کہا کہ عید گاہ گروانڈاور گرلز ہائی سکول گراؤنڈ کا کام اپنے آخری مراحل میں ہے۔ تھیوری پارک پر کام شروع ہے جن کو جلدی مکمل کر لیا جائے گا۔ہماری خواہش ہے کہ مظفرآباد کے لوگوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سیر و تفریح کے مواقع فراہم ہوں۔ نوجوان کسی ملک اور قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ہمارا منشورتعلیم، صحت اور روزگار شامل ہے ہم آزادکشمیر کے نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری ریاض احمد گجر، وزیر حکومت چوہدری محمد مقبول بھی ان کے ہمراہ تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں