مظفر آباد، محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے وفد کا پی آئی ڈی کمپلیکس کا دورہ، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال سے ملاقات

مظفرآباد (پی آئی ڈی) محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے وفد کا پی آئی ڈی کمپلیکس مظفرآباد کا دورہ۔ وفد نے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال سے ملاقات کی۔وفد میں ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات گلگت بلتستان شمس الرحمان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلقات عامہ محمد سلیم خان شامل تھے۔ اس موقع پر گلگت بلتستان کے وفد کو ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا نے پی آئی ڈی کمپلیکس کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔

محکمہ اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے افسران راجہ محمد سہیل خان، محترمہ قراۃ العین شبیر، آصف حسین نقوی اور راجہ عبدالباسط نے انہیں اپنے اپنے شعبہ جات بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر محکمہ اطلاعات آزادکشمیر اور محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے مابین روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close