محکمہ اطلاعات اور ورکنگ جرنلسٹس کے درمیان نا خوشگوار واقعہ خوش اسلوبی سے طے کر لیا گیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) محکمہ اطلاعات اور ورکنگ جرنلسٹس کے درمیان خوشگوار ملاقات۔ گزشتہ دنوں محکمہ اطلاعات اور ورکنگ جرنلسٹس کے درمیان پیش آنے والے نا خوشگوار واقعہ کو خوش اسلوبی سے طے کر لیا گیا۔ تمام غلط فہمیاں دور، آئندہ مل کر چلنے کا فیصلہ۔ منگل کے روز ہونے والی میٹنگ میں محکمہ اطلاعات اور ورکنگ جرنلسٹس کے درمیان تمام غلط فہمیاں دور کر لی گئیں۔

ورکنگ جرنلسٹس اور محکمہ اطلاعات کے آفیسران اور سٹاف نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر کدورتیں ختم کر دیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال، ڈائریکٹر اطلاعات امجد حسین منہاس،ڈائریکٹرا طلاعات محمد بشیر مرزا،سینئر صحافی واحد اقبال بٹ، ذوالفقار بڈھو، سردار نعیم چغتائی، آفیسران محکمہ اطلاعات راجہ سہیل خان، قراۃ العین شبیر، مقصود احمد میر، راجہ عبدالباسط سمیت محکمہ اطلاعات کے دیگر آفیسران اور ورکنگ جرنلسٹس بھی موجو د تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close