آزاد کشمیر میں احتساب کا عمل غیرجانبدار اور منصفانہ بنیادوں پر قائم کیا جائے گا، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے چیئرمین احتساب بیورو سردار نعیم شیراز کی ملاقات

مظفرآباد (پی آئی ڈی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیئرمین احتساب بیورو سردارنعیم احمد شیراز کی ایوان صدر مظفرآباد میں تفصیلی ملاقات۔اس موقع پر ملاقات میں چیئرمین احتساب بیورو سردار نعیم احمد شیراز نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزادکشمیر میں جاری احتسابی عمل پر تفصیلی بریفنگ دی اور احتساب کے عمل میں حائل مشکلات اور درپیش چیلنجز کے بارے میں بتایا۔

اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں حکومت سے احتسابی عمل میں درپیش چیلنجز کو دور کرنے کے حوالے سے بات کروں گا اور احتسابی عمل کو جاری رکھنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا جائے گا۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں جب وزیر اعظم تھا تو میں نے اپنے دور حکومت میں احتساب ایکٹ بنایا تھا جس کے بعد احتساب کا ادارہ قائم کیا گیا لیکن بعد میں آنے والی حکومتوں نے اس ادارے اور احتسابی نظام کو غیر موثر کر دیا۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس امر کا اعادہ کیا کہ میں موثر اور منصفانہ احتساب کے لئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لاؤں گا تاکہ معاشرے سے کرپشن، بدعنوانی اور ناانصافی کا خاتمہ ہو سکے کیونکہ کسی بھی معاشرے کی بہتری کے لئے احتسابی عمل کا ہونا ضروری ہے اوراس کے لئے موثر، منصفانہ احتساب کا ہونا ضروری ہے۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں آزادکشمیر میں کرپشن کے خاتمے کے لئے احتساب کے عمل کو مضبوط، موثر اور منصفانہ بنانے کی بھرپور کوششیں کروں گا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close