آزاد کشمیر کے متعدد شہروں میں انتخابی عمل مکمل، بعض شہروں میں اختلافات کے خاتمے کے لیے کمیٹیوں کی تشکیل مکمل

مظفرآباد (پی آئی ڈی) پریس فاونڈیشن آزاد کشمیر کے اعلامیےکے مطابق آزاد کشمیر بھر کے پریس کلبوں میں انتخابی عمل جاری، کوٹلی، باغ، حویلی، ڈوڈیال،عباسپور، نیلم، ہجیرہ، کھوئی رٹہ، نکیال، اسلام گڑھ، چکسواری نے قیادت کا انتخاب کر لیاہے، ہٹیاں بالا، راولاکوٹ، بھمبر میں اختلافات کے خاتمے اور غیر جانبدارانہ، شفاف انتخابات کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، نومنتخب عہدیداران کو چیئرمین پریس فاؤنڈیشن، وائس چیئرمین پریس فاؤنڈیشن اور سیکرٹری پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے مبارک باد،

تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن کے چیئرمین جسٹس سردار لیاقت حسین جسٹس عدالت العالیہ کی سربراہی میں گورننگ باڈی اجلاس منعقدہ پلندری میں پریس فاؤنڈیشن کے کے رجسٹرڈ پریس کلب ہا کے انتخابات ایک دن میں کرانے کا فیصلہ ہوا جس کی روشنی میں میں 25 دسمبر کی تاریخ طے کی گئی 25 دسمبر کو آزاد کشمیر کے صحافیوں کی غالب اکثریت نے آمدہ برس کے لیے اپنی قیادت کا انتخاب کرلیا کشمیر پریس کلب میرپور کے انتخابات حکم امتناعی کی وجہ سے التوا کا شکار ہوگئے ہٹیاں بالا، بھمبر اور راولا کوٹ میں انتخابی عمل کی یکسوئی کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو ایک ہفتہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کریں گی جس کے بعد انتخابی عمل مکمل کیا جائے گا. پریس فاونڈیشن کی جانب سے آزاد کشمیر کے رجسٹرڈ پریس کلبوں کے لیے فرنیچر سمیت دیگر مراعات کی فراہمی انتخابی مکمل ہونے کے بعد شروع کر دی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں