وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مدرسوں، تعلیمی اداروں میں تشدد پر مکمل پابندی عائد کر دی

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر ) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے وسیع تر عوامی مفاد میں مدرسوں اور تعلیمی اداروں میں تشدد پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ،وزیراعظم کی جانب سے احکامات میں کہا گیا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں اور مدرسوں میں 6 ماہ کے اندر CCTV کیمرے انسٹال کیے جائیں،تمام تعلیمی اداروں، ہسپتالوں،مدارس اور دیگر پبلک دفاتر میں معیاری واش رومز کی سہولت مہیا کی جائے اور ان میں معیاری amenities فراہم کی جائیں،جملہ تعلیمی اداروں، مدارس، ہسپتالوں اور پبلک دفاتر کے واٹر سٹوریج ٹینکس کی موثر صفائی و نگہداشت کا خصوصی اہتمام کیا جائے۔

ہر سال واٹر سٹوریج ٹینکس کی specialized چیکنگ اور مانیٹرنگ کا میکانزم اختیار کیا جائے۔دریں اثناء وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان سے راولاکوٹ کے ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کے دوران راولاکوٹ کے لیے مختص گندم کے آٹے کا کوٹہ کم ہونے کے باعث لوگوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور گندم کے آٹے کا کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے عوامی مطالبہ کے پیش نظر راولاکوٹ کے لیے آٹا کے مقرر کوٹہ میں ایک ہزار ٹن اضافہ کیے جانے کی منظوری صادر فرمائی ہے۔ادھر وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے انکی رہائش گاہ پر وزیر قانون فہیم اختر ربانی نے ملاقات کی ۔ملاقات کے موقع پر معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم برائے ترقیاتی منصوبہ جات سردار امتیاز شاہین بھی موجود تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close