مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادکشمیر کی طرف سے صحافیوں اور محکمہ اطلاعات کے ملازمین کے درمیان پیش آنے والے نا خوشگوار واقعے کی تحقیقات کے لیے سیکرٹری زراعت،امورحیوانات و اسماء سردار جاوید ایوب کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران ایڈیشنل سپریٹنڈنٹ پولیس مقصود احمد عباسی، ڈی ایس پی مظفرآباداشتیاق گیلانی، صدر سینٹرل پریس کلب سید آفاق حسین شاہ، ایڈیٹر روزنامہ سیاست سردار ذوالفقار،چیف ایڈیٹر روزنامہ خبرنامہ ظہیر احمد جگوال اورڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سردار عمران سلیم نے شرکت کی۔
کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اس واقع کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کر کے اندر معیاد سفارشات مجاز اتھارٹی کو پیش کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ الیکٹرانک میڈیا سے امتیاز اعوان نمائندہ آج نیوز مظفرآباد اور آصف رضا میرنمائندہ ایکسپریس نیوز مظفرآباد کو بطور Co-Optممبرکمیٹی میں شامل کیا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں