کشمیر پریمیئر لیگ سیزن تھری تیاریوں کا آغاز، 28 اپریل سے مظفر آباد میں کرکٹ میلہ لگے گا

مظفرآباد (آئی اےاعوان)کرکٹ کے کھیل کے ذریعے جنت ارضی کشمیر کو دنیا میں متعارف کرانے کیلئے کشمیر پریمیئر لیگ کا تیسرا بڑا میلہ ایڈیشن 28اپریل2023سے مظفرآباد میں لگے گا ۔کے پی ایل سیزن تھری کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔کے پی ایل میں حصہ لینے والی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے اس مرتبہ70ممالک میں براہ راست دیکھائے جائیں گے۔

یہ خوشخبری آزاد کشمیر کے وزیر کھیل چوہدری محمد اکبر ابراہیم،صدر کشمیر پریمئر لیگ عارف ملک، سی ای او چوہدری شہزاد،ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہراقبال، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خواجہ نعیم بسمل، وزیراعظم آزادکشمیر کے معاون خصوصی راجہ سبیل ریاض، سی ایم او کے پی ایل محمد ثاقب، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے پی ایل شہزاد نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران سنائی پی آئی ڈی کمپلیکس میں ہونے والی پریس کانفرنس وزیرایس ڈی ایم اے چوہدری محمد اکبر ابراہیم نے کہاکہ کشمیر پریمئر لیگ سے مسئلہ کشمیر کو بہت تقویت ملی ہے، کے پی ایل کے ذریعے دنیا میں ہمارا سافٹ امیج گیا ہے اور دنیا کو مسئلہ کشمیر کے بارے پتالگا ہے کہ کشمیری ساڑھے سات دھائیوں سے اپنا حق خودارادیت مانگ رہے ہیں جو انہیں نہیں دیاجارہا۔

کے پی ایل سے ہندوستان کو بہت تکلیف ہے جس کے خلاف وہ پروپیگنڈا کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کے پی ایل سے ہمارے نوجوانوں کو بہترین موقع میسر آیا ہے۔ ماضی کے دوسیزن میں جوغلطیاں ہوئیں انکو دوبارہ نہیں دہرائیں گے۔ صرف مظفرآباد میں ہی نہیں بلکہ باغ اور میرپور سمیت آزادکشمیر کے دیگر اضلاع میں بھی کے پی ایل کے میچز کے انعقاد کی پلاننگ کررہے ہیں اور وہاں جو ایشوز ہیں انکو ایڈریس کیا جارہاہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کے پی ایل کے صدر عارف ملک نے کہاکہ کشمیر پریمیئر لیگ کا تیسرا ایڈیشن 28اپریل2023سے شروع ہوگا۔ کے پی ایل سیزن تھری کے میچز اس مرتبہ70ممالک میں براہ راست دیکھائے جائیں گے۔ 1947سے لیکر اب تک مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے ہمارا سب سے بڑا بیانیہ کے پی ایل ہے۔ کشمیر پریمئر لیگ اسوقت گلوبل لیگ بن چکی ہے۔ کشمیر پریمئر لیگ کی پروموشن کیلئے لندن، برمنگھم اور مانچسٹر میں روڈ شو کرنے جارہے ہیں جس میں اووسیز کشمیریوں اور دنیا کو اس بارے موبلائز کیاجائیگا۔ اس کے ساتھ ساتھ کشمیری بچوں کی ٹریننگ کرنے کا بھی پلان ہے۔

انہوں نے کہاکہ کے پی ایل سیزن تھری کے حوالہ سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل کی سربراہی میں آج اجلاس بھی ہوا ہے جس میں تمام معاملات کو یکسو کیاجارہا ہے۔گزشتہ سیزن انتہائی شاندار رہا اور میڈیااورتمام اسٹیک ہولڈرز کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خواجہ نعیم بسمل نے کہاکہ کے پی ایل کے ساتھ جو معاہدہ ہوا ہے اس کے مطابق گراونڈکا13سال کیلئے معاہدہ ہے اور ان تیرہ سالوں میں 90دن گراونڈکے پی ایل انتظامیہ کے پاس رہے گا۔

ان 90ایام کے علاوہ دیگر ایام میں یہا ں کلب ودیگر کرکٹ مقابلے کروائے جاسکتے ہیں اور کروائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کوشش کررہے ہیں جو غلطیاں کے پی ایل کے گزشتہ دو سیزن میں ہوئیں انکو نہ دہرائیں، حکومت آزادکشمیر کے تحفظات کے حوالہ سے آج ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل کی سربراہی میں اجلاس ہوا ہے۔کے پی ایل انتظامیہ اور حکومت آزادکشمیر کے مابین معاملات کو مل جل کر حل کیاجارہاہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر ایس ڈی ایم اے نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر خطہ میں سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے اس سلسلہ میں فیصل آباد، لاہور اور دیگر علاقوں کے چیمبرز آف کامرس کووزٹ کروایا جارہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں کے پی ایل کے صدر عارف ملک نے کہاکہ کے پی ایل کے تیسرے سیز ن میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو لانے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہندوستانی کرکٹ بورڈ ہے۔ چیف ایگزیکٹیو کے پی ایل شہزاد چوہدری نے کہاکہ کے پی ایل بارے میڈیا کے ساتھ جو کمٹمنٹ کی ہے اس کو پورا کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close