مظفرآباد (پی آئی ڈی) ورکنگ جرنلسٹس اور محکمہ اطلاعات کے ملازمین کے درمیان ہونے والے واقعہ پر سیکرٹری اطلاعات وآئی ٹی مدحت شہزاد اور ڈائریکٹر اطلاعات مرزامحمد بشیر کی پریس کلب آمد۔اس موقع پرورکنگ جرنلسٹس سے مل بیٹھ کر تنازعہ کے حل اور تصفیہ کرنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس دوران ورکنگ جرنلسٹس کے حل طلب مسائل کو لے کر بامعنی گفت وشنید ہوئی جس میں صحافیوں اور محکمہ اطلاعات کے درمیان غلط فہمی کی بنیاد پر نا خوشگوار واقعہ کو اتفاق رائے سے حل کرنے کے حوالہ سے اس کے تمام پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔
اس دوران سیکرٹری اطلاعات محترمہ مدحت شہزاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اطلاعات اور صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ محکمہ اطلاعات نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کیا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے مستقبل میں ایک لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے تاکہ محکمہ اطلاعات اور صحافیوں کے تعلقات پہلے کی طرح مثالی رہیں۔ سیکرٹری اطلاعات سے مذاکرات کے دوران سابق صدرسینٹرل پریس کلب واحدا قبال بٹ، سینئر صحافی ذوالفقار علی، گلزار احمد عثمانی، ایم ڈی مغل، ہارون قریشی، نسرین شیخ، سردار عدنان، راجہ خالد، تقی الحسن، وقاص کاظمی، شاہ زیب افضل، شجاعت میر، فواد عباسی، حمزہ کاٹل، کامران مغل موجود تھے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں