وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین کے عشائیے میں شرکت

لاہور (پی آئی ڈی ) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 سے تحریک انصاف کے منتخب ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر غلام محی الدین دیوان کے طرف سے دیے گئے عشائیہ میں شرکت۔عشائیہ تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز چوہدری ، وزیر حکومت پنجاب محمود الرشید سمیت تحریک انصاف کے دیگر مرکزی رہنما بھی شریک تھے۔

عشائیہ تقریب آمد پر وزیراعظم آزاد کشمیر کا والہانہ استقبال کیا گیاوزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ ڈپٹی سپیکر اسمبلی چوہدری ریاض گجر،وزیر بحالیات و SDMA چوہدری محمد اکبر ابراہیم، وزیر جنگلات چوہدری اکمل سرگالہ و دیگر زعماء بھی موجود تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close