صدر آزاد کشمیر و چانسلر بیرسٹر سلطان محمود کی زیر صدارت یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ کا سینٹ اجلاس، یونیورسٹی کے 2 اعشاریہ ایک ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی زیر صدارت یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ کا سینٹ اجلاس ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف پونچھ پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر نے یونیورسٹی آف پونچھ میں جاری تدریسی سرگرمیوں، جاری پروجیکٹس، انفراسٹرکچر اور یونیورسٹی کو پیش مسائل اور مشکلات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلر جامعہ پونچھ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ہدایت کی کہ یونیورسٹی آف پونچھ میں تعلیمی معیار اور اس سلسلے میں استعداد کار بڑھانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھی جائے اور اس سلسلے میں ہم ہر طرح کی مدد و معاونت کیلئے تیار ہیں۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف پونچھ کے سینٹ کے اجلاس میں یونیورسٹی آف پونچھ کے 2 اعشاریہ ایک ارب روپے کے مالی بجٹ 2022-23کی منظوری دی گئی جبکہ سلیکشن بورڈ کی طرف سے مرتب کردہ سفارشات بھی منظور کی گئیں۔ اسی طرح یونیورسٹی آف پونچھ کے تعلیمی قواعد کی حتمی منظوری سے قبل اسے سب کمیٹی کے سپر د کیاگیا جس کمیٹی کی سربراہی سابق رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان ڈاکٹر فقیرحسین کریں گئے۔ اس موقع پر اجلاس میں وا ئس چانسلر یونیورسٹی آف پونچھ پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر، سابق ریکٹر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی، سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹر غلام غوث، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور پروفیسر ڈاکٹر کنول امین،سیکرٹری صدارتی امور ڈاکٹر سید آصف حسین، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن خالد محمود مرزا، پروفیسر ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہرہ لطیف، سابق رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان ڈاکٹر فقیر حسین، سابق سیکرٹری سردار محمد صدیق خان، نمائندہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان محمد رضا چوہان، رجسٹرار یونیورسٹی آف پونچھ پروفیسر ڈاکٹر عبدالخالق، پروفیسر ڈاکٹر ناصر رحیم، پرنسپل سائنٹیفک آفیسر نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سنٹر اسلام آباد ڈاکٹر محمد ضمیرخان، ڈاکٹر عمران حیات ایسوسی ایٹ پروفیسر یونیورسٹی آف پونچھ اور دیگر نے شرکت کی جن میں جامعہ پونچھ کے سینٹ کے 4نئے ممبران بھی شامل ہیں۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں