آزاد کشمیر، اپوزیشن جماعتوں نے بلدیاتی اداروں کے سربراہان کے انتخاب کے لیے اتحاد قائم کر لیا

مظفر آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے مستقبل میں سیاسی تعاون کے لیے حکمت عملی طے کر لی۔ اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ، پاکستان مسلم لیگ ن اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے درمیان بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق چیئرمین ضلع کونسل، میئر میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی اور بلدیہ ٹاؤن کمیٹی کے لیے اکثریتی جماعت کے امیدوار کی بالترتیب چیئرمین اور دوسرے نمبر پر آنے والی جماعت کے ڈپٹی چیئرمین، میئر، ڈپٹی میئر منتخب کیا جائے گا اور تمام سیاسی جماعتیں اس پر عملدرآمد کی پابند ہوں گی۔

اجلاس میں تینوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔ جس میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یسین، اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر، سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور، پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر، سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن چوہدری طارق فاروق، جبکہ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سردار حسن ابراہیم نے شہر کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں