لاہور (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے حکیم الامت، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی۔وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کی آمد پر مزار اقبالؒ پر تعینات رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے نے مزار پر پھول چڑھائے اور شاعر مشرق، مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی، کشمیر کی آزادی،قوم و ملک کی سلامتی، خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی دعا کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ وزراء حکومت، ممبران اسمبلی سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔بعد ازاں وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کو تاریخی عمارت سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں