راولپنڈی (پی آئی ڈی) رئیس الاحرار قائد ملت چوہدری غلام عباس خان کی 55 ویں برسی ریاست بھر میں عقیدت و احترام سے منائی گئی۔دن کا آغاز فیض آباد راولپنڈی میں قائد ملت کے مزار پر قرآن خوانی سے ہوا جس کے بعد ان کے درجات کی سربلندی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلیے خصوصی دعا کی گئی۔آزادجموں و کشمیر کے وزیر خزانہ و ان لینڈ ریونیو عبدالماجد خان،وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی نے سابق وزیراعظم و صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان اور حریت قائدین کے ہمراہ قائد ملت چوہدری غلام عباس کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی دی۔
اس موقع پر مرزا شفیق جرال،محترمہ مہرالنساء،محترمہ شمع ملک،جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین،راجہ ثاقب مجید،سردار عبدالرازق،چیئرمین ایم ڈی اے سید اظہر حسین گیلانی، سیکرٹری کشمیر لبریشن کمیشن اعجاز حسین لون، ایڈیشنل سیکرٹری سروسز محترمہ ثریا خانم،چیف انجینئر محمد شفیق ڈار،ایس ای ندیم مغل، ڈائریکٹر اطلاعات مرزا محمد بشیر جرال،ڈائریکٹر کشمیر لبریشن کمیشن سرور حسین گلگتی،ڈائریکٹر راجہ اسلم،ڈائریکٹر راجہ خان افسر خان،ڈپٹی سیکرٹری(جنرل) سید اشفاق گیلانی،ڈپٹی سیکرٹری وزیراعظم سیکرٹریٹ محمد اشفاق خان،میڈیا کوآرڈینیٹر سردار علی شان،ڈپٹی ڈائریکٹر سردار عظیم سرور،ڈپٹی ڈائریکٹر سردار نجیب الغفور خان،راجہ خالد محمود،معاون ناظم اطلاعات خواجہ عمران الحق،ایکسئین منٹیننس امجد بخاری،ڈپٹی ڈائریکٹر پروٹوکول سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن عبدالغفار قریشی موجود تھے۔ حریت قائدین سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔دن بھر کشمیری عوام کی جانب سے مزار پر آمد کا سلسلہ جاری رہا۔یاد رہے کہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے قائد ملت کی برسی عقیدت و احترام سے سرکاری سطح پر منانے کی ہدایت جاری کی تھی۔وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ،سروسز،اطلاعات،لبریشن کمیشن نے مزار کے احاطے میں تقریب کیلیے ضروری انتظامات کئے تھے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں