آزاد کشمیر،سیکرٹری سروسز کاچوہدری غلام عباس کے مزار کا دورہ ،برسی کے انتظامات کا جائزہ

راولپنڈی (پی آئی ڈی ) سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن راجہ امجد پرویز علی خان نے رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کے مزار کا دورہ کیا اور رئیس الاحرار کی برسی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر سیکرٹری کشمیر لبریشن کمیشن اعجاز لون ایڈیشنل سیکرٹری سروسز محترمہ ثریا خانم ،چیف انجینئر محمد شفیق ڈار ،ایس ای ندیم مغل ، ڈائریکٹر اطلاعات مرزا محمد بشیر جرال ،ڈائریکٹر کشمیر لبریشن کمیشن راجہ اسلم ،ڈائریکٹر راجہ خان افسر خان ڈپٹی سیکرٹری( جنرل) سید اشفاق گیلانی ڈپٹی سیکرٹری وزیراعظم سیکرٹریٹ محمد اشفاق خان ،معاون ناظم اطلاعات خواجہ عمران الحق ،ایکسئین منٹیننس امجد بخاری اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر سیکرٹری سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن کو رئیس الاحرار کی برسی کے جملہ انتظامات کے بارے میں بریفننگ دی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close