بلال بھٹو کی جانب سے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف ، مظفرآباد میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی اظہار تشکر ریلی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلال بھٹو زرداری کی جانب سے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف اختیار کرنے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی انسانیت سوز پالیسیوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے حوالے سے مظفرآباد میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے اظہار تشکر ریلی نکالی آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر ، ممبر قانون سردار جاوید ایوب اور پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر غزالی نے گھڑی پن چوک مظفرآباد سے آزادی چوک تک نکالی گئی

اظہار تشکر ریلی کی قیادت کی شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر جاندار موقف اختیار کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر اور ممبر اسمبلی سردار جاوید ایوب نےکہا کہ مودی گجرات کے مسلمانوں اور کشمیریوں کا قاتل ہے بلاول بھٹو زرداری نے مودی کے سفاک چہرے کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے

مقررین عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کے قاتل نریندر مودی کے انسانیت کے خلاف جرائم کا نوٹس لیں ریلی کے اختتام پر مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پورٹریٹ نذر آتش کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں