مظفر آباد، رکن قانون ساز اسمبلی نثارہ عباس، سیکرٹری اطلاعات مدحت شہزاد کا گرلز گائیڈ کا دورہ

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی رکن نثارہ عباسی اور سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مدحت شہزاد کا گرلز گائیڈ مظفرآباد کا دورہ۔اس موقع پر پاکستان گرلز گائیڈ چپٹر آزاد جموں و کشمیر کی صدر حنیفہ حانم، نصرت درانی چیر پرسن اطلاعات و ایگزیکٹیو ممبر پاکستان گرل گائیڈ چپٹر آزاد جموں و کشمیر، سمیعہ صدیق ایگزیکٹو ممبر و چیئرپرسن پروگرامز اور جملہ سٹاف ممبران چپٹر سیکرٹری پاکستان گرل گائیڈ آزاد کشمیر حمیرا عباسی، ٹرینر نگہت محمود، ٹرینر اجالا فیاض بھی موجود تھیں۔

پاکستان گرلز گائیڈ چپٹر آزاد جموں و کشمیر کی صدر حنیفہ خانم نے گرلز گائیڈ کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی محترمہ مدحت شہزا د نے گرلز گائیڈ کی کارگردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ دفتری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپیوٹر سسٹم کی فراہمی یقینی بنائیں گے اور مستقبل میں بھی ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔اس موقع پر ممبر قانون ساز اسمبلی محترمہ نثارہ عباسی نے بھی گرلز گائیڈ کے کام کی تعریف کی۔پاکستان گرلز گائیڈ چپٹر آزاد جموں و کشمیر کی صدر حنیفہ خانم نے نثارہ عباسی کو گرلز گائیڈ کا ممبر بننے کی درخواست کی جس پر انہوں نے رضا مندی ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایسے ادارے جس قدر فعال ہوں گے خواتین کو سیکھنے کا اور آگے بڑھنے کے مواقع میسر آتے رہیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close