وزیر اعظم آزاد کشمیر کی پیر بلال چشتی گدی نشین اجمیر شریف سے ملاقات

اسلام آباد (پی آئی ڈی ) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے پیر بلال چشتی گدی نشین اجمیر شریف نے ملاقات کی ۔ملاقات کے موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل و صدر شمالی پنجاب عامر محمود کیانی، وزراء حکومت آزاد کشمیر، ممبران اسمبلی سمیت تحریک انصاف کے دیگر مرکزی رہنما شریک تھے۔

اس موقع پر پیر بلال چشتی نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کو دستار پہنائی اور خصوصی دعا فرمائی۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے اس موقع پر ولی کامل خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ اللہ علیہا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ برصغیر میں اسلام کی اشاعت ان کا فیض عام ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہنشاہ اجمیر کا مزار اسوقت بھی عاشقان کیلیے باعث رحمت ہے جہاں سے فیض عام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک انگریز محقق کے بقول حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے ہاتھ پر 90 لاکھ ہندؤں نے اسلام قبول کیا ۔انہوں نے کہا کہ انہیں برصغیر پاک و ہند کے شہنشاہ ولایت حضرت علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا صاحب سے بڑی عقیدت تھی اور انہوں نے اپنا چلہ خاص لاہور میں داتا صاحب کے مزار مبارک پر ہی کیا تھا ۔اس موقع پر پاکستان کے استحکام ،شہداء کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close