آزاد کشمیر، موسمیاتی تغیرات سے آنے والی قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے عوام کی آگہی کا منصوبہ شروع کرنے کے لیے مفاہمت کی چار یاداشتوں پر دستخظ

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر میں جرمن ریڈ کراس کے تعاون سے موسمیاتی تغیرات کے نتیجہ میں آنے والی قدرتی آفات کی تباہ کاریوں سے بچنے ،جانی اور مالی نقصانات کے اثرات سے نبردآزماہونے اور عوام میں آگاہی کیلئے منصوبہ شروع کرنے کے حوالے سے مفاہمت کی چار مختلف یاداشتوں پر دستخط کردیئے گئے ہیں جبکہ صدر آزاد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے موسمیاتی تبدیلیوں کو ایک عالمی مسئلہ قرار دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کلائیمنٹ چینج ایک عالمی مسئلہ ترقی پذیر ممالک اس سے ذیادہ متاثر ہورہے ہیں پاکستان اور آزاد کشمیر موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجہ میں متاثر ہورہے ہیں وادی نیلم میں کلاوڈ برسٹ اورپاکستان میں سیلاب نے بڑے پیمانے پرتباہی پھیلا دی ہے

انھوں نے جرمن ریڈ کراس کی طرف سے آزاد کشمیر میں موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے ایڈووکیسی پروگرام شروع کرنے کا خیرمقدم کیا آزاد کشمیر کے سینئر وزیر خواجہ فاروق احمد،پاکستان ریڈکریسنٹ سوسائٹی کے چیئرمین سردار شاہد خان لغاری ،اعجاز رضا،آصف رحمان،گلزار فاطمہ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے عوام کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ انکی تربیت بہت ضروری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں