پاکستان کے ایوان بالا میں مسئلہ کشمیر اٹھانے کے ساتھ امریکہ میں بھی کشمیریوں کے لیے آواز بلند کی جائے، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان کی سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے گفتگو

اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سینیٹرڈاکٹر زرقا سہروردی کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے سینٹ میں مسئلہ کشمیر کو اُٹھایا جائے اس موقع پر انہوں نے سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی کی ڈیوٹی لگائی کہ وہ پاکستان کے سینٹ میں مسئلہ کشمیر پر آواز اُٹھانے کے ساتھ ساتھ امریکی کانگریس میں بھی مسئلہ کشمیر پر کاکس کمیٹی تشکیل دینے کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ امریکہ میں بھی مسئلہ کشمیر پر بھرپور انداز میں آواز بلند کی جاسکے۔

صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی کو یقین دلایا کہ اس سلسلے میں ہم آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔ اس موقع پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ وہ سینٹ میں مسئلہ کشمیر پر موثر انداز میں آواز بلند کریں گی بالخصوص امریکی کانگریس میں مسئلہ کشمیر پر کاکس کمیٹی تشکیل دینے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گی۔ اس موقع پر ملاقات میں صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سینیٹر ڈاکٹرزرقا سہروردی کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close