مظفرآباد(پی آئی ڈی ) 14 دسمبر 2022محکمہ اطلاعات کے ترجمان نے اپنے بیان میں آزادجموں و کشمیر اخباری مالکان کی سب سے بڑی تنظیم آل کشمیر نیوز پیپر سوسائٹی ،ملازمین کی تنظیموں ،سوشل میڈیا صارفین اور سول سوسائٹی کی طرف سے پی آئی ڈی کمپلیکس پر حملے کی شدید مذمت کرنے پر تمام اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ آزادجموں و کشمیر بھر سے جس طرح مختلف تنظیموں اور سول سوسائٹی نے محکمہ اطلاعات کے آفیسران اور اہلکاران کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کی مذمت کی اسپر ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں ،محکمے کے افسران و اہلکاران اپنی عزت نفس پر کوئی کمپرومائز نہیں کر سکتے اور اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ ریاست کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ صحافی کمیونٹی ہمارا دست وبازو ہے کچھ عناصر کی جانب سے اس مضبوط تعلق کو کمزور کرنے کی کوششیں بار آور ثابت نہیں ہوں گی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں