راولاکوٹ، پھسلن کے باعث موٹر سائیکل حادثہ، ایک طالب علم جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

راولاکوٹ (آئی اے اعوان) راولاکوٹ شہر میں موٹر سائیکل کےحادثے میں ایک طالبعلم جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ شہر میں موٹر سائیکل سوار دو طالبعلم سڑک پرپھسلن کے باعث المناک حادثے کا شکار ہوگئے۔

نوجوان عمان صغیر کو سی ایم ایچ راولاکوٹ سے تشویشناک حالت میں اسلام آباد ریفر کیا گیا جو کےراستےمیں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دوسرا زخمی طالبعلم ابریش ارشاد سی ایم ایچ راولاکوٹ میں زیر علاج ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close