مظفر آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی ازادکشمیر کے سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور نے پی ٹی آئی کی جانب سے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور کی نااہلی کی دائر پٹیشن مسترد کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و سندھ اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے محکمہ داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپور عوام کی عدالت میں سرخرو ہوئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست کو عدم ثبوت اور محض بے بنیاد الزامات لگانے کی بنیاد پر مسترد کیا ہے۔
فریال تالپور کے مؤقف کی کامیابی سچ کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے مقدمے میں مجھے اللہ تعالیٰ نے فریال تالپور کو سرخرو کیا یہ ان کی قوم کے لئے خدمات کا اعتراف ہے۔ ان کی یہ جیت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی ہے، جیالوں کی دعاوَں کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کے حقیقی نمائندوں سے محروم کرنے کی سازش ناکام ہوئی ہے ۔جھوٹے مقدمات، جیلوں اور منفی پروپیگنڈہ کے آگے کبھی پہلے تائب ہوئے نہ آئندہ ہونگے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں