معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں، انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں، صدر آزاد کشمیر کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ہم انہیں بہتر زندگی گزارنے کے لئے ہر طرح سے ایک اچھے ماحول اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں تاکہ وہ معاشرے کے کارآمد شہری ثابت ہو سکیں خصوصی افراد کو معاشرے میں مساوی حقوق دئیے جائیں اور اُن سے کسی قسم کا امتیازی سلوک روا نہ رکھا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے معذور افراد کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ ہم آزادکشمیر میں خصوصی افراد کے کوٹے میں 2فیصد سے بھی زیادہ اضافہ کریں گے تاکہ انہیں زندگی گزارنے کے بہتر مواقع میسر آسکیں۔ معذور افراد کو معاشرے میں بہتر مقام دلوانے کے حوالے سے ہم اپنے تئیں کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں بحیثیت قوم بھی خصوصی افراد کے ساتھ ایک بہتر سلوک روا رکھنا چاہیے تاکہ وہ معاشرے میں ایک مساوی کردار ادا کر سکیں۔ ہم آزادکشمیر میں خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں کو اپگریڈ کریں گے اسی طرح معذور افراد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن سے بھی آراستہ کریں گے تاکہ وہ سوسائٹی میں فعال شہری کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کر سکیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں