کوٹلی میں سرکاری گاڑی پر سوار ریسکیو ملازمین کے خلاف انتخابی مہم میں حصہ لینے کا الزام، نوٹس جاری

مظفرآباد (پی آئی ڈی) ترجمان آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو مسٹر ماجد ملک ریسکیو آفیسر 1122، مسٹر بلال ریسکیو ملازم ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ضلع کوٹلی کے خلاف شکایت موصول ہوئی ہے کہ وہ یونین کونسل چوکی ٹینڈہ میں ہمراہ سرکاری گاڑی مسٹر شاہنواز ڈسٹرکٹ کونسلر اور مسٹر ملک شکور کونسلر اور کونسلر ملک محبوب کی الیکشن کمپیئن چلا رہے ہیں۔

آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات 2022کے منصفانہ، غیر جانبدارانہ، صاف و شفاف انعقاد کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر رکھا ہے۔ جس کے مطابق کوئی بھی سرکاری ملازم کسی بھی امیدوار کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا جبکہ متذکرہ شخص انتخابی مہم میں شریک ہو کر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کر دہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرکتب ہوا ہے۔ اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن نے مسٹر ماجد ملک ریسکیو آفیسر 1122، مسٹر بلال ریسکیو ملازم ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ضلع کوٹلی کو فوری طور پر ملازمت سے معطل کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا ہے کہ آپ آئیندہ تبقرر15-12-2022کو الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہو کر وضاحت کریں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی پاداش خلاف آزاد جموں وکشمیر الیکشنز ایکٹ 2022کے تحت کارروائی ضابطہ عمل میں لائی جا سکتی ہے جو سرکاری ملازمت سے برخاستگی یا جرمانہ پر بھی منتج ہو سکتی ہے۔ تاریخ مقررہ پر حاضر نہ ہونے پر یہ باور کیا جائے گا کہ آپ کے پاس مذکورہ فعل کا کوئی جواب نہ ہے اور آپ کے خلاف کارروائی یکطرفہ عمل میں جائی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں