آزاد کشمیر، بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ، میرپور ڈویژن کے تین اضلاع میں پولنگ آج ہو گی

مظفر آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر میں 3 1 سال بعد منعقد ہونے والی بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے سلسلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ آج ہوگی۔الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق میر پور ڈویژن تین اضلاع میر پور، بھمبر اور کوٹلی پر مشتمل ہے، ڈویژن بھر میں ووٹرز کی کل تعداد 12 لاکھ 38 ہزار 49 ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ میرپور ڈویژن بھر میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 55 ہزار 550 ہے، خواتین ووٹرز کی کل تعداد 5 لاکھ 82 ہزار 499 ہے، ڈویژن میں مجموعی طور پر ایک ہزار 70 نشستوں پر انتخاب ہوگا۔میر پور ڈویژن 2 میونسپل کارپوریشن، ایک میونسپل کمیٹی، 9 ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل ہے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق انتخابات کے دوران آزاد کشمیر پولیس کے 5 ہزار اہلکاروں سمیت 9 ہزار سے زائد نفری تعینات رہے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close