کھوئی رٹہ، معاون خصوصی اطلاعات رفیق نئیر نے بالائی کھوڑ سے پیپلز پارٹی کا صفایا کر دیا

کھوئی رٹہ (پی آئی ڈی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات، سمال انڈسٹریز و ماحولیات چوہدری محمد رفیق نئیر نے بالائی کھوڑ سے پیپلز پارٹی کا صفایا کر دیا۔ چوہدری محمد صدیق مرحوم درونیاں والوں کے خاندان نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر نامزد امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسل کھوڑ ظہور الحق ایڈوکیٹ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔

شمولیت اختیار کرنے والوں میں سلیمان تاس، محمد محمود تاس، محمد مشتاق تاس، اخلاق تاس، حافظ عبدالرزاق تاس، اسحاق تاس، چوہدری مالک، چوہدری رشید، خورشید احمد، ظہیر احمد، صغیر احمدمحمد یاسر ناصر محمود، شامل ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عبد القیوم صابری ایڈوکیٹ،چوہدری فاروق ایڈوکیٹ ممبر شیر محمد، حاجی عبدالرزاق سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ معاون خصوصی اطلاعات چوہدری محمد رفیق نیر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کشمیری عوام کو آنکا حق حکمرانی واپس دلوایا،31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا سہرہ تحریک انصاف اور وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مظفرآباد اور پونچھ ڈویژن میں تحریک انصاف کی شاندار کامیابی کے بعد میرپور ڈویژن میں بھی تحریک انصاف میدان مارے گی۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے جس ڈسپلن کا مظاہرہ کیا ہے اسکی داد دینی چاہیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close