آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے سیاسی جماعتوں کو چکرا کر رکھ دیا

مظفر آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے سیاسی جماعتوں کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ آزاد کشمیر کے بلدیاتی الیکشن کے گزشتہ روز کے دوسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کی 88 یونین کونسلوں میں سے 37 کے سرکاری نتائج سامنے آ گئے ہیں۔آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن 15، پی ٹی آئی 12 اور پیپلز پارٹی 6 یونین کونسلوں کی نشستوں پر کامیاب ہوئی ہیں۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور آزاد امیدواروں نے 2، 2 یونین کونسلوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ پونچھ ڈویژن کے 787 وارڈز میں سے 252 وارڈز کے سرکاری نتائج بھی سامنے آئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ تحریکِ انصاف 62، مسلم لیگ ن 59، پیپلز پارٹی 55، جموں کشمیر پیپلز پارٹی 4 جبکہ آزاد امیدوار 70 وارڈز کی نشستوں پر کامیاب ہوئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close