سیاحت کے فروغ کے لیے چاروں صوبوں کے آزاد کشمیر میں گیسٹ ہاؤسز کے قیام کی دعوت، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے وزراء اعلیٰ کو خط لکھ دیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان آزادکشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات اٹھانے کا سلسلہ جاری۔پاکستان کے مختلف علاقوں سے آزادکشمیر آنے والے سیاحوں کی معاونت کیلئے صوبائی حکومتوں کے اشتراک سیآزادکشمیر میں سندھ ہاوس، پنجاب ہاوس، بلوچستان ہاوس اور خیبر پختون خواہ ہاؤس بنانے اور آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات پر صوبائی حکومتوں کے ریسٹ ہاؤسز کی تعمیر کا فیصلہ۔وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان اس سلسلہ میں وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور وزیراعلی خیبر پختون خواہ محمود خان کو مکتوب لکھ دیے۔

وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے اس حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں سیاحتی مقامات پر صوبائی ریسٹ ہاؤسز کی تعمیر سے نہ صرف آزادکشمیر اور صوبوں کے مابین قربت میں اضافہ ہوگا بلکہ سیاحوں کو ریاست کے اندر خاطر خواہ سہولت بھی ہوگی۔ آزادکشمیر سیاحت کے پوٹینشل سے مالا مال خطہ ہے، اس سیاحتی پوٹیشل سے ٹھوس استعفادہ کرنے سے نہ صرف ریاستی ترقی کا حصول ممکن ہے بلکہ ملکی معیشت کے استحکام کا باعث ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر ریاست میں سیاحت کے فروغ کے لیے خاطر خواہ اقدامات اٹھار ہی ہے۔سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو سہولیات مہیا کرنے کے لیے ریاستی وسائل سے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبہ جات شروع کیے جارہے ہیں۔ سیاحتی ویژن کے تحت حکومت آزاد کشمیر ریاست کو قومی و بین الاقوامی سیاحت کے لیے کھولنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

اس مقصد کیلئے حکومت آزادکشمیر دیگر صوبائی حکومتوں کو ریاست کے اندر ان کے صوبوں سے آنے والے سیاحوں کی معاونت اور سہولت کے لیے سیاحتی مقامات پر صوبائی ریسٹ ہاؤسز کی تعمیر کیلئے اشتراک عمل کی خواہشمند ہے اور ان صوبائی ہاؤسز اور سیاحتی مقامات پر ریسٹ ہاؤسز کی تعمیر کیلئے موذوں جگہیں فراہم کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close