وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے ایل اے 22۔ پونچھ 5 میں پولنگ سٹیشن ڈھکی پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا

راولاکوٹ (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادجموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ایل اے 22۔ پونچھ 5 میں آبائی پولنگ سٹیشن ڈھکی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر پولنگ کے عمل کو دیکھا اور پولنگ عملے سے ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے ضلعی کونسلر کیلئے ووٹ پول کیا۔وزیراعظم کی آبائی وارڈ سے لوکل کونسل کا امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکاہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مصلحتوں کا شکار رہیں انکی کوئی مجبوری ہوئی ہوگی،

اپوزیشن کی سیاسی قیادت نے ہمارا ساتھ نہیں دیا اس لیے مجھے شک ہونے لگا تھا کہ وہ الیکشن نہیں چاہتے،اپوزیشن کی سیاسی قیادت کو سچ کو تسلیم کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ریاست کی عوام پر کوئی احسان نہیں کیا بلدیاتی انتخابات انکا بنیادی حق ہے جو تین دہائی سے نہیں دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومتیں اپنا اختیار اور فنڈز کسی اور کو نہیں دیتیں ہم نے حقدار کو اس کا حق دے دیا۔انہوں نے کہا کہ مظفرآباد ڈویژن کی طرح پونچھ ڈویژن میں انتخابات پر امن ہورہے ہیں،میرپور ڈویژن میں بھی انشاء اللہ انتخابات پر امن ہوں گے۔یاد رہے کہ وزیراعظم کے آبائی حلقے جہاں سے تحریک انصاف کی ممبر قانون ساز اسمبلی منتخب ہیں کئی یونین کونسلوں اور وارڈز سے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close