آزاد کشمیر، پونچھ ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے

راولاکوٹ (پی آئی ڈی) کمشنر پونچھ ڈویژن انصر یعقوب خان نے کہا ہے کہ پو نچھ ڈویژ ن میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ آزاد کشمیر پو لیس کے ساتھ ساتھ پنجاب پولیس، رینجر ز اور خیبر پختون خوا ہ پولیس بھی سیکو رٹی کے فرا ئض انجا م دے رہی ہیں۔ پو نچھ ڈو یژ ن میں کل وو ٹرز کی تعدا د 10لا کھ 17ہزار368ہے جن میں سے 5لا کھ 36ہزا ر 984مر د ووٹر ز جبکہ 4لا کھ 80ہزا ر384خوا تیں ووٹر ز ہیں۔

پو نچھ ڈو یژ ن کے چاروں اضلاع میں 18687پو لنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 406پو لنگ سٹیشنزحساس تر ین جبکہ 547پو لنگ سٹیشنزحساس ڈکلیئرکیے گئے ہیں۔ پونچھ ڈویژن میں ڈسٹرکٹ کونسل، لوکل کونسل، میونسپل کارپویشن، میونسپل کمیٹی اورٹاؤن کمیٹی کی نشستوں پر کل3847 امیدوار مدمقابل ہیں۔ پو نچھ ڈو یژ ن میں ضلع کو نسل کی کل87 نشستیں ہیں جن پر 660 امیدوار، وارڈ کونسل کی 702نشستوں پر2683امیدوار مدمقابل ہیں۔ پونچھ ڈویژن میں دومیونسپل کارپوریشنزپونچھ اورباغ ہیں جن میں سے ضلع پو نچھ میں میونسپل کارپوریشنز وارڈز کی تعداد22جبکہ ضلع باغ میں میونسپل کارپوریشنز وارڈز کی تعداد15ہے۔ پونچھ میں ڈویژن میں کل تین میونسپل کمیٹیز ہیں ضلع پونچھ میں میونسپل کمیٹیز کے وارڈز کی تعداد7سدھنوتی میں 8جبکہ حویلی میں میونسپل کمیٹی کے 3وارڈز ہیں۔ ضلع پونچھ 2ٹاؤن کمیٹیاں، ضلع باغ میں ایک جبکہ ضلع سدھنوتی میں دو ٹاؤ ن کمیٹیاں ہیں جن میں سے ضلع پونچھ میں ٹاؤن کمیٹیوں کے16،ضلع باغ میں 4اور ضلع سدھنوتی میں ٹاون کمیٹی کے 10وارڈز ہیں۔ ان خیا لات کا اظہا ر انھو ں نے پو نچھ ڈو یژ ن میں بلد یا تی انتخا با ت کے انتظا ما ت کے حو الہ سے میڈ یا کو بر یفنگ دیتے ہو کیا۔ کمشنر پو نچھ ڈو یژ ن نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ضلع پونچھ اور باغ کو مختلف زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پونچھ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں کل35مجسٹریٹس صاحبان ڈیوٹی پر مامور ہیں جبکہ دیگر ا نتظا می افسران اس کے علا وہ ہیں جبکہ کیوک رسپانس فورس بھی امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے گشت کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پو نچھ ڈو یژ ن میں 787وا رڈز ہیں جن میں سے ضلع پونچھ میں وا رڈز کی تعدا د 291ضلع با غ میں 226ضلع سدھنو تی میں 170جبکہ ضلع حو یلی میں 100وا رڈز ہیں۔انھو ں نے کہا کہ ضلع پونچھ میں وو ٹر ز کی تعدا د 387622، ضلع با غ میں ووٹرز کی تعداد 300692، ضلع سد ھنو تی میں ووٹرز کی تعداد 227927جبکہ ضلع حو یلی میں 101127ووٹر ز ہیں۔ ضلع پونچھ میں ڈسٹرکٹ کونسل کی29نشستوں پر 232،ضلع باغ میں ضلع کونسل کی 27نشستوں پر 224،ضلع سدھنوتی میں ضلع کونسل کی19نشستوں پر143اورضلع حویلی میں ضلع کونسل کی12نشستوں پر61امیدوار مدمقابل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ضلع پو نچھ سے 9ضلع با غ سے 2اور ضلع حو یلی سے 1امید وا ر بلا مقا بلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ضلعی و ڈو یژ نل انتظا میہ الیکشن میں امن و اما ن بر قرا ر رکھنے کے لیے تما م وسا ئل بر و ئے کا ر لا ئے گی را ئے
دہند گا ن سے گزا رش کی گئی ہے کہ وہ اپنا حق را ئے دھی آ زاد نہ طور پر استعما ل کر یں سیکو رٹی کے نقطہ نظر سےراولاکوٹ 07زو ن، ضلع با غ میں پا نچ، حو یلی میں دو اور سند ھنو تی میں پا نچ زو ن بنا ئے گئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close