آزاد کشمیر کابینہ کی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس، 2 ارب 36 کروڑ 57 لاکھ 48 ہزار روپے لاگت کے 4 منصوبہ جات منظور کیے گئے

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں وکشمیر کابینہ ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم سردار تنویرالیاس کی زیر صدارت وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزراء حکومت، سیکرٹری صاحبان اور سربراہان محکمہ جات کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں 2ارب 36 کروڑ 57 لاکھ48 ہزار روپے لاگت کے4منصوبہ جات منظور کر لیے گئے۔

ان منصوبہ جات میں محکمہ فزیکل پلاننگ وہاوسنگ کے 1، کیمونیکشن اینڈ ورکس کے 1، انفارمیشن ٹیکنالوجی کا 1 اور محکمہ صنعت کا 1 منصوبہ شامل ہے۔ کابینہ ترقیاتی کمیٹی میں منظورکیے گے منصوبہ جات میں محکمہ فزیکل پلاننگ وہاوسنگ کا منصوبہ ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس مظفرآباد کی تعمیر، محکمہ کیمونیکشن اینڈ ورکس کا منصوبہ پونچھ ڈویژن کی اہم شاہرات کے ساتھ سلائیڈ مینجمنٹ وکنٹرول، محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا منصوبہ کمپیوٹرایزیشن آف لینڈ ریکارڈ فیز ٹو اور محکمہ صنعت کا منصوبہ تعمیر عمارت گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ضلع بھمبر شامل ہیں۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ ترقیاتی منصوبہ جات کو بروقت اور شفاف طریقے سے مکمل کیا جاے۔ کوالٹی آف ورک پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت کا مشن آزاد خطہ میں تعمیر وترقی کاانقلاب لانا ہے جس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں اور ریاست ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔وزیراعظم نے کہا کہ ریاست کی تعمیروترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتریں گے اور عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے۔ سیکرٹری صاحبان ترقیاتی منصوبہ جات کی موثر ماینٹرنگ کو یقینی بنائیں تاکہ منصوبہ جات کی بروقت تکمیل ممکن ہوسکے۔ منصوبہ جات کے پی سی ون تیار کرتے وقت جامع پلاننگ کریں اور اس بات کا خاص خیال رکھا جاے کہ ترقیاتی منصوبہ جات سے قدرتی ماحول متاثر نہ ہو۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close