مظفرآباد (پی آئی ڈی) پونچھ ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کیلئے مہم01اور02دسمبر کی درمیانی شب رات 12:00بجے ختم ہوجائیگی۔ترجمان آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق آزادجموں وکشمیر الیکشنز ایکٹ 2020 کی دفعہ 112ذیلی دفعہ (1) کے تحت بلدیاتی انتخابات منعقدہ 03دسمبر2022پونچھ ڈویژن کے لیے الیکشن مہم کے سلسلہ میں پولنگ سے ایک روز قبل کوئی بھی شخص یا امیدوار نہ تو عوامی جلسہ / میٹنگ منعقد کر سکتا ہے اور نہ ہی کسی ایسے عمل کا حصہ بن سکتا ہے۔
واضع رہے کہ مروجہ قانون کے تحت یکم اور 2 دسمبر 2022کی درمیانی شب رات 12:00بجے کے بعد الیکشن مہم کی سرگرمیاں ممنوع ہیں۔ لہذا 01اور02دسمبر2022کی درمیانی شب رات 12:00بجے کے بعد الیکشن مہم جاری رکھنا خلاف قانون ہو گا جس کی خلاف ورزی کے ارتکاب کی صورت میں ایسے افراد اور امیدواروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں