مظفرآباد (آئی اے اعوان) حکومت پاکستان نے آزادکشمیر حکومت کو پونچھ ڈویژن میں 3 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے پر امن انعقاد کیلئے پانچ ہزار سے زائد پولیس فورس فراہم کر دی۔ چار ہزار نفری پنجاب پولیس جبکہ 1030 پولیس اہلکار کے پی کے پولیس اہلکار پونچھ ڈویژن میں الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کیئے گئے ہیں
الیکشن کے سیکورٹی خدشات اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمبٹنے اورامن وامان کو قائم رکھنے کیلئے آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن نے حکومت آزادکشمیر سے 9 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کرنے کی تحریک کی تھی پنجاب پولیس اور خیبرپختون خوا پولیس کی نفری آزاد کشمیر پولیس کے ساتھ مل کر الیکشن ٍ ڈیوٹی انجام دیں گے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں